چین کاامریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

چین کاامریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان
چین کاامریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر 5تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔
چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ2کھرب امریکی ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یکم جنوری 2019 کو ٹیرف کی شرح 25فیصد تک بڑھا دی جا ئیگی ۔امریکی حکومت کی تجارتی تحفظ پسند کاروائی کے جواب میں چینی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ24 ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر5 تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔اگر امریکی حکومت نے اضافی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کیا تو چین جوابی اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔