پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 عدالتیں بند کردیں

پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 عدالتیں بند کردیں
پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 عدالتیں بند کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی کی 7 عدالتیں بند کردیں۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2 اور4 بند کردی گئی،گوجرانوالہ میں عدالت نمبر ایک اور عدالت نمبر3بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ادھر ملتان میں ایک اور راولپنڈی میں بھی ایک عدالت بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،بند عدالتوں کے کیسز انسداد دہشتگردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے ۔