سینئر صحافی رضوان رضی کے والد کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

پاک پتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کاراورسینئر صحافی رضوان الرحمن رضی کےوالد کی نماز جنازہ درگاہ حضرت بابا فریدؒپاک پتن میں ادا کرنے کے بعد عزیز مکی قبرستان میں تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق منفرد تجزیہ نگار اور "رضی دادا" کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے رضوان رضی کے والد گرامی کے انتقال پر سیاسی و مذہبی اور صحافتی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ،مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال ،سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی،حسین حقانی ،چوہدری فواد رسول بھلر،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی،شمع جونیجو اور سینئر صحافیوں نصراللہ ملک ، ناصر بیگ چغتائی،ابصار عالم،عمر چیمہ ،محمد عثمان (پاء جی)،عاصمہ شیرازی،ماروی سرمد،عامر متین ،اجمل جامی ،محمد نوشاد علی ،رؤف کلاسرا،خالد شہزاد فاروقی، عبد المجید ساجد،وسیم عباسی،محمد بلال غوری،نجم ولی خان،اسد علی طور سمیت دیگر نے رضوان رضی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔