نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں: فواد چوہدری

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں: فواد چوہدری
نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں: فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، ان کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں، انتخابات انہوں نے نہیں کسی اور نے کروانے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی شخص کو رابطے اور ملاقاتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ  انتخابات صرف تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر 15 روپے مزید مہنگا ہو گیا، پاکستان میں اب گندم کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے، تین لاکھ لوگ پاکستان میں نوکریوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اوپر جا رہی تو دوسری طرف نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، پانی پلوں سے گزر چکا ہے، اکتوبر و نومبر میں بڑا بحران آئے گا، ان کا اکنامک ایجنڈا ہے کیا جس پر بات چیت ہو؟ پاکستان میں ہمیشہ احتجاج سے حکومتیں گئی ہیں، اس بار بھی حکومت فارغ ہو جائے گی، ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں اور فساد کے بغیرہی ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایوان صدر میں ملاقاتوں کی تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، ہم پنجاب حکومت کو لمبا عرصہ چلانا نہیں چاہتے ہیں، پنجاب میں تبدیلی میں ہمارا انٹرسٹ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومتیں ختم کرنے کا بھی ہمارے پاس آپشن ہے۔

مزید :

قومی -