اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ،عامر مغل اورعلی بخاری نے ٹریبونل تبدیلی کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا،الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹریبونل تعینات کردیا تھا، ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرا ردیدیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔