”عمران خان سمجھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ کام ان کیخلاف کیا اور۔۔۔“ عمران خان نے یہ سمجھ کر وزیر خارجہ کیخلاف کون سی ٹویٹس کروائیں؟ سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

”عمران خان سمجھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ کام ان کیخلاف کیا اور۔۔۔“ ...
”عمران خان سمجھتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ کام ان کیخلاف کیا اور۔۔۔“ عمران خان نے یہ سمجھ کر وزیر خارجہ کیخلاف کون سی ٹویٹس کروائیں؟ سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کے بعد جتنے بھی وزراءنے ٹویٹس کی تھیں وہ عمران خان کے کہنے پر کی تھیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ شاہ محمود قریشی نے جو حرکت کی ہے وہ میرے خلاف کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے کہا کہ کیا اسد عمر سمیت دیگر وزارتوں میں تبدیلی کے پیچھے کارکردگی کے علاوہ اندرونی سیاست کا بھی ہاتھ ہے؟ جس پر سلیم صافی نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ گروپنگ تو کئی سالوں سے ہے، جہانگیر ترین کیمپ ہے جبکہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری دوسرے کیمپ کے ہیں اور تبدیلی اگر اس چیز کے زیر اثر ہوتی تو اسد عمر پانچ پہلے  آﺅٹ ہو چکے ہوتے،انہیں ٹکٹ نہیں ملتا اور وزیر خزانہ نہیں بنایا جاتا حالانکہ اس وقت تک تو جہانگیر ترین بھی نااہل نہیں ہوئے تھے۔ فواد چوہدری جہانگیر ترین کیمپ کے تھے اور اگر تبدیلی اندرونی سیاست کے باعث ہوئی ہوتی تو فواد چوہدری کی وزارت تبدیل نہ ہوتی۔
اس موقع پر میزبان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل فواد چوہدری نے جہانگیر ترین کے حق میں ٹویٹ بھی کی جب شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کی تھی جس پر سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی وزراءنے ٹویٹ کی تھی وہ عمران خان کے کہنے پر کی تھی کیونکہ عمران خان سمجھتے تھے کہ شاہ محمود قریشی کی حرکت میرے خلاف ہے اور جہانگیر ترین کو کابینہ میں عمران خان نے بٹھایا تھا، ابھی کچھ عرصے بعد آپ اس کے اثرات بھی آپ دیکھ لیں گے کہ شاہ محمود قریشی کے ٹویٹ کا محرق کیا تھا اور کیوں اکیلے نہیں بلکہ گورنر پنجاب کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کی تھی۔

مزید :

قومی -