پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 200کھلاڑیوں کا انتخاب

پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 200کھلاڑیوں کا انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکے حوالے سے اہم اجلاس، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے شرکت کی،اجلاس میں افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کو انڈوومنٹ فنڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق، ڈپٹی سیکرٹری مرحبا نعمت،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ظہور احمد، بھی شریک ہوئے۔ کنسلٹنٹ اکرام باری، پینشن فنڈاور فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران نے بھی شرکت کی ہے۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا جلد افتتاح کریں گی،2ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کی مدد کی جائے گی۔،پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 200کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا ہے،رائزنگ پنجاب گیمز، پنک گیمز، سمر سپورٹس گیمز، سمر سپورٹس کیمپس اور تمام ڈویژن کے درمیان ٹرائلز سے کھلاڑیوں کومنتخب کیا گیا ہے، ان بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے ہرماہ 70ہزار، 50ہزار اور 30ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

جبکہ ینگ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے ہرماہ 10ہزارروپے دیئے جائیں گے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈز، ہائی پرفارمنس کیمپس،کھلاڑیوں کی ٹریننگ، انجریز کی ریکوی، انٹرنیشنل کوچز سے تربیت اورانٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر خرچ کی جائے گی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ انڈوومنٹ فنڈکیلئے200کھلاڑیوں کو مینجمنٹ کمیٹی فار پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈنے میرٹ منتخب کیا ہے، مینجمنٹ کمیٹی فار پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں سپورٹس فیڈریشن، سپورٹس ایسوسی ایشن  اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔