سٹیج ڈراموں میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ،رائمہ خان

سٹیج ڈراموں میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ،رائمہ خان
سٹیج ڈراموں میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ،رائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے معیار کو بہتر نہ بنایا گیا تو سب پچھتائیں گے‘ بھارتی شوبز کی کامیابیاں وہاں کروڑوں کی سرمایہ کاری اور نئے لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی وجہ ہے۔ رائمہ خان نے کہا کہ میں نے سٹیج ڈراموں میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں اور میں کسی ایسے ڈرامہ میں کام نہیں کروں گی جو غیر معیاری ہو بلکہ معیار ہی میری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے اور دعا کرتی ہوں کہ اس کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -