آسیب زدہ گھر میں جانے پر کیا ہوا؟ یوٹیوبر نے ایسی کہانی سنادی کہ جھرجھری آجائے

آسیب زدہ گھر میں جانے پر کیا ہوا؟ یوٹیوبر نے ایسی کہانی سنادی کہ جھرجھری ...
آسیب زدہ گھر میں جانے پر کیا ہوا؟ یوٹیوبر نے ایسی کہانی سنادی کہ جھرجھری آجائے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیب زدہ گھروں پر ویڈیوز بنانے والے یوٹیوبرز سیم اور کولبی نے اپنا اس گھر میں جانے کا بھیانک تجربہ شیئر کیا ہے جس پر ہالی ووڈ فلم "دی کونجرنگ" بنائی گئی تھی۔ یہ گھر امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر ہیرس ول میں موجود ہے اور یہاں پیرن فیملی مقیم تھی۔ بھوتوں کے معروف ایکسپرٹ جوڑے ایڈ اور لورین وارن کے مطابق اس گھر 19 ویں صدی کی ایک چڑیل کا قبضہ ہے۔

"جو ریگن ایکسپیرینس" نامی پوڈ کاسٹ کے دوران یوٹیوبر سیم نے اس گھر میں جانے کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اس گھر میں گئے تو انہیں الٹے آنے لگی تھی۔ اس نے پھر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آسیب زدہ گھروں میں جانے والے لوگوں پر آسیب کا مختلف اثر ہوتا ہے، کچھ لوگوں کو چیزیں نظر آتی ہیں تو کسی پر خوف طاری ہوجاتا ہے ، بعض لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور انہیں متلی ہونے لگتی ہے۔

سیم کے مطابق وہ بھی تیسری کیٹگری کے لوگوں میں سے ہیں اور جب بھی وہ کسی آسیب زدہ عمارت میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں واقعی کوئی غیر مرئی مخلوق موجود ہو تو انہیں متلی ہونے لگتی ہے۔ سیم کا کہنا ہے کہ وہ کونجرنگ والے گھر میں گئے تو انہیں متلی ہونے لگی اور وہ باہر نکلنے کیلئے دروازہ ڈھونڈنے لگے تھے۔