کم اجرت ملنے پر مقامی ملوں کے ورکرز کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

کم اجرت ملنے پر مقامی ملوں کے ورکرز کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پوربگاشیر(نمائندہ پاکستان)مقامی سن رایزٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اورانڈس ڈائینگ اینڈ مینوفکچرنگ کمپنی لمٹیڈ خان پوربگاشیر مظفر گڑھ کے ورکر ز کم اجرت ملنے پر بپھرگئے ۔ٹائم افس کے سامنے سینکڑوں ورکرز کا احتجاج کم اجرت لینے سے انکار پر ٹیکنیکل ڈائریکٹر نجم الاسلام بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ ،دوگھنٹوں تک ملز انتظامیہ اور ورکرز کے درمیان مذاکرات کے بعد ورکرز نے دھرنا ختم کردیا۔تفصیلات(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کے مطابق مقامی سن رایزٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اورانڈس ڈائینگ اینڈ مینوفکچرنگ کمپنی لمٹیڈ خان پوربگاشیر مظفر گڑھ میں عید کی چھٹیوں کے دوران ورکرز نے 12گھنٹے ڈیوٹی دیں۔جبکہ گزشتہ روز ورکرزکو عید کی چھٹیوں میں12 گھنٹے ڈیوٹی کا ٹائم 920روپے دیکر ٹرخانے پر مقامی سن رایزٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اورانڈس ڈائینگ اینڈ مینوفکچرنگ کمپنی لمٹیڈ خان پوربگاشیر مظفر گڑھ کے ورکر ز کم اجرت ملنے پر پیھر گئے اور سینکڑوں ورکرز نے دوگھنٹے تک ٹائم افس کے سامنے ملز انتظامیہ کی طرف سے ناجائز کٹوتی کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کو دیکھ کر ٹیکنیکل ڈائریکٹر نجم الاسلام بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے اور احتجاج کو ختم کروانے کیلئے ہاتھ پاؤ ں مارنے لگے۔یوسی خان پوربگاشیر لیبر یونین کے صدر نواب افتاب احمد خاں خاکوانی نے ورکرزکو منتشرہونے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا ۔جس پر ملز انتظامیہ نے یوسی خان پوربگاشیر لیبر یونین کے صدر نواب افتاب احمد خاں خاکوانی کے ذریعے ورکرزکو اعتماد میں لیتے ہوئے تین روز تک 12 گھنٹے ڈیوٹی کے حساب سے 1340روپے دینے کا وعدہ کیا۔جس پر مقامی سن رایزٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اورانڈس ڈائینگ اینڈ مینوفکچرنگ کمپنی لمٹیڈ خان پوربگاشیر مظفر گڑھ کے وکرز نے احتجاج تین کیلئے موخر کر دیا۔