سندھ رینجرز کے اختیارات ، توسیع میں تاخیر پر وزیر داخلہ کا ظہار تشویش

سندھ رینجرز کے اختیارات ، توسیع میں تاخیر پر وزیر داخلہ کا ظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھا ہے۔وزیر داخلہ نے خط میں شکوہ کیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے ہر بار حکومتِ سندھ نے تاخیر کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ چودھری نثار کا کہنا ہے رینجرز نے کراچی میں امن و امان کے قیام اور معمولات زندگی کی بحالی میں کلیدی کرادر ادا کیا۔ خدشہ ہے سندھ میں رینجرز کی کارروائیوں کو قانونی جواز فراہم کرنے میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن متاثر ہو گا جبکہ سول آمڈ فورسز کا جذبہ اور ان کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امن عمل کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔۔واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت منگل کی رات 12 ختم ہوئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس میں توسیع کی سمری وزیر اعلی سندھ کے دفتر میں موجود ہے لیکن انہوں نے اس کی منظوری نہیں دی۔