جوڈیشل کمیشن ایڈہاک ججز کی تقرری کردے :اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کمیشن کو خط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججوں کی تقرری کو مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وقت دیکھا جائے تو تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 8 اور 5 ججوں کے فیصلے کے فوری بعد ایڈہاک ججز کی تقرری کی تجویز سامنے آئی۔خط کے متن کے مطابق ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کے اقدام کا تاثر نہیں ملنا چاہئے، عوام ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حتمی سٹیک ہولڈر ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود اور مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی،واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لئے دو ناموں کی منظوری دی۔