آزادکشمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،کتنا رقبہ لپیٹ میں آچکا؟ افسوسناک خبر

آزادکشمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،کتنا رقبہ لپیٹ میں آچکا؟ افسوسناک ...
آزادکشمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،کتنا رقبہ لپیٹ میں آچکا؟ افسوسناک خبر

  

میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ تقریبا ایک ہفتے سے آزاد کشمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکے ، آگ اب تک دس کلومیٹر کے علاقے تک پھیل چکی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میرپور آزاد کشمیر  کے ضلع کوٹلی اور بھمبھر کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی۔

 محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے وادی سماہنی میں 10 کلومیٹر رقبےکو لپیٹ میں لے لیا ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے شیشم سمیت قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

حکام  کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ اور  رضا کار آگ پر قابو  پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔محکمہ جنگلات نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر - بھمبر -کوٹلی -میرپور -