فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی ،ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب ،پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت

فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی ،ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب ...
فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی ،ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب ،پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( محمداکرم اسد ) دنیا بھر کی طرح  سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان ریاض میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتی عملے کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی ۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے قتل عام اور بیت المقدس پر قبضہ انتہائی شرمناک عمل ہے،اور جس طرح امریکہ اسرائیل کو مضبوط بنا رہا ہے اور فلسطین کے موقف سے پیچھے ہٹ چکا ہے اس سے امریکی عزائم کھل کر پوری دنیا کے سامنے آئے ہیں،  قائم مقام سفیر سردار خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت ہمیشہ فلسطین کے موقف کی حمایت کرتی رہی ہے، اور آئندہ بھی ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جاے گی، اس کے علاوہ اقوام عالم کو بھی چاہئیے کہ وہ فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے اور اس کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے بہتے ہوئے خون کا نوٹس لے اور اس بربریت کو روکے تاکہ فلسطینی بھی آزاد اور امن کے ماحول میں زندگی بسر کر سکیں، تقریب سے ہیڈ آف چانسلری سیف اللہ، تصدق گیلانی، ڈاکٹر آصف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پاکستانی کمیونٹی جدہ نے اس بات پر غم و غصے کا اظہار کیا کہ پاکستان قونصلیٹ جدہ نے اس سلسلے میں کسی تقریب کا اہتمام نہیں  کیا۔

مزید :

عرب دنیا -