ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا حمزہ شہبا ز سے اظہار ہمدردی

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا حمزہ شہبا ز سے اظہار ہمدردی
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا حمزہ شہبا ز سے اظہار ہمدردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ میر ی تمام ترہمدردیاں حمزہ شہبازکےساتھ ہیں انہیں مریم کوقبول کرناہی پڑے گا،چور دروازے ہوں یا خزانے میں چوری کا معاملہ ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ میری تمام ترہمدردیاں حمزہ شہبازکےساتھ ہیں انہیں مریم کوقبول کرناہی پڑے گا،دونوں نے لوٹ مارکرکے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،مریم نواز کے بیانیے نے ن لیگ کو اس نہج تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ الٹا لٹکانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کانعرہ لگانےوالوں نے قوم کو بیوقوف بنائے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دوکانعرہ لگانےوالوں نے عوام ،آئین و قانون کو کبھی عزت نہیں دی،کہتے ہیں شہر میں ایماندار تھانیدار آجائے تو سب چور اکٹھے ہوجاتے ہیں،چور دروازے ہوں یا خزانے میں چوری کا معاملہ ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

مزید :

قومی -