باجوڑ میں پی ٹی آئی کے ورکرزکنونشن کے دوران کارکن آپس میں لڑ پڑے
باجوڑ (ویب ڈیسک) باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں طرف سے لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق باجوڑ کےگورنمنٹ کالج خار میں پی ٹی آئی ورکرکنونشن جاری تھا کہ اس دوران پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ،کارکنان لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملےکرتے رہے ۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایم این اے گل ظفر خان کی تقریر کےدوران مخالفین نے نعرے لگاناشروع کردیے۔ایم این اے گل ظفرخان اور ناظم باجوڑ ڈاکٹرخلیل الرحمان کے حمایتی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔پولیس نے کالج پہنچ کر مشتعل کارکنوں کو منتشرکیا، دونوں گروپوں میں کئی سالوں سےٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات چلے آرہے ہیں ۔
باجوڑ پی ٹی آئی ورکرز آپس میں لڑ پڑے
— Khalid Jan Dawar (@KhalidJanDawar1) May 19, 2022
لاتوں مُکوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال !!! pic.twitter.com/uZ4tuRZ7pd