بھارتی گلو کار ارجیت سنگھ نے لائیو کنسرٹ میں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے لیے آواز بلند کردی 

بھارتی گلو کار ارجیت سنگھ نے لائیو کنسرٹ میں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے ...
بھارتی گلو کار ارجیت سنگھ نے لائیو کنسرٹ میں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے لیے آواز بلند کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستان کے نامور گلوکارعاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے لیے سوال اٹھا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا گایا ہوا گانا گنگناتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ میرا ایک سوال ہے جو تھوڑا متنازع ہے تاہم مجھے میڈیا سے گھنٹا فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان سے گانا کیا بند ہو گیا انڈیا میں؟ بیچ میں ایسا ہوا تھا کہ اب بھی ایسا چل رہا ہے۔ارجیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ عاطف اسلم اور شفقت امانت ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔اس موقع پر اریجیت سنگھ نے عاطف اسلم کا مشہور گانا ’ پہلی نظر میں‘ گایا جسے وہاں پر موجود مداحوں نے خوب پسند کیا۔

مزید :

تفریح -