انٹر فرسٹ ائیر نتائج‘ مارکنگ عملے کی لاپروائی سے سٹوڈنٹس کا مستقبل تاریک

انٹر فرسٹ ائیر نتائج‘ مارکنگ عملے کی لاپروائی سے سٹوڈنٹس کا مستقبل تاریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر)ملتان بورڈ انٹر فرسٹ ایئر کے مایوس کن(بقیہ نمبر7صفحہ نمبر6)
 نتائج،مارکنگ عملہ کی مبینہ لاپرواہی غیر ذمہ دارانہ مارکنگ سے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کا مستقبل تاریک ہوگیا،ذہین طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کی طرف سے گزشتہ روز انٹر فسٹ ایئر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا نتائج دیکھتے ہی ذہین اور ممکنہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے اوسان خطا ہوگئے طلبا و طالبات نے ان نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپر مارکنگ عملہ نے مبینہ طور پر لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھے نمبروں کے حق دار طلبا و طالبات سے انکا حق چھین لیا ہے اور انتہائی کم نمبر دیکر انکا مستقبل داو پر داو دیا ہے دن رات محنت اور پڑھائی کے بعد جتنے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں طلبا و طالبات نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ان نتائج پر از سر نو نظر ثانی کرنے اور پیپر مارکنگ عملہ کی لاپرواہی پر اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے#