ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ،عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی شرمندگی ہے؟ اسد قیصر

ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ،عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی ...
 ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ،عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی شرمندگی ہے؟ اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا  ہےکہ ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو24 نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا،حقیقی پارلیمنٹ ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔اگر آپ ظلم و جبر اور ڈنڈے سے حکومت چلاتے ہیں تو وہ نہیں چلنے دیں گے، عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔اس وقت چادر اور چار دیوار ی کو پامال کیا جارہا ہے،فیصل واوڈ اکو ذمہ دار نہیں سمجھتا پتہ نہیں کس کا آدمی ہے۔ پتہ نہیں اس کو اتنی میڈیا کوریج کیوں مل رہی ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وزیر دفاع  خواجہ آصف نےبھی شرکت کی ۔

 اسد قیصرنے کہا  کہ جتنی بڑی بھی جنگیں ہوں حتمی طور پر وہ مذاکرات سے حل ہوتی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے پہلے عمران خان اور ہمارے قیدیوں کی رہائی ہو،ملک انارکی کی طرف جارہا ہے ، اس وقت عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ نکلیں ،اگر آپ ظلم و جبر اور ڈنڈے سے حکومت چلاتے ہیں تو وہ نہیں چلنے دیں گے۔ہماری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سےengagment برقرار رہے، ان کے پاس اتنی فورس نہیں ہوگی کہ ہمیں غیر قانونی طور پر روکیں۔ ہم بھرپور جلسہ کریں گے ،فیصل واوڈ ا پتہ نہیں کس کا آدمی ہے ،ہم چیلنج دیتے ہیں اس دن جو انقلاب ہوگا جتنے لوگ نکلیں گے ۔ اس میں اتنی اخلاقی جرأت ہونی چاہیے کہ یہ پھر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدے۔اس کایہ شوق ہم پورا کریں گے، شاہ محمود قریشی ہمارے ہیرو ہیں ان کی مشاورت ضرور شامل ہونی چاہیے۔