فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری

فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: ...
فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ چائنیز حکومت کی جانب سے مہمان اور میزبان دونوں کو غلط بیانی کا مرتکب کہا گیا ہے۔

 فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کے جھوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایک اور سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی ہے جسکی سختی سے تردید کی گئی ہے، اینکر اور واوڈا کو چائنیز سفیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ حقائق کو مسخ کیا جانے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔