ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیےکے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 8پیسے کی کمی سے 277روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر11پیسے کے اضافے سے 278 روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزید :

بزنس -