عمران خان کو رہا کروا کر ہی دم لیں گے، علی امین گنڈا پور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔
اپنےبیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے،مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔مزید بولے کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔