چینی امپورٹرکو چونا لگانے والا پاکستانی تاجر گرفتار

چینی امپورٹرکو چونا لگانے والا پاکستانی تاجر گرفتار
چینی امپورٹرکو چونا لگانے والا پاکستانی تاجر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی امپورٹرکی تحریری شکایت پرایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کروم میٹیریل کےبجائے پندرہ سومیٹرک ٹن مٹی اورپتھرچین روانہ کرنے والے سید ذیشان افضل نامی کو گرفتار کرلیا  گیا ہے ۔ معاہدے کے تحت ذیشان افضل نےچینی کمپنی کوچار لاکھ ڈالرزسےزائد مالیت کا کروم میٹیریل ایکسپورٹ کرنا تھا ۔

سماء نیوز کے مطابق ملزم نےکنٹینرچین پہنچنےسےقبل ہی کراچی میں بینک کو بوگس ایس جی ایس انسپکشن سرٹیفکیٹ آف کوالٹی پیش کرکے ایل سی کے عوض ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سےزائد کی رقم حاصل کر لی ۔ ایف آئی اے تحقیقات میں فراڈ ثابت ہونےپرملزم کودرج مقدمے میں گرفتارکیا گیا۔

مزید :

قومی -