پی بی 45: پندرہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ، گنتی شروع
کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے نے ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔
پی بی 45 کوئٹہ کے حلقہ پر 4 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہے، پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک اور جمعیت علماءاسلام کے میرعثمان پرکانی امیدوار ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے اورپشتونخوا میپ کے مجید خان اچکزئی امیدوارہیں۔
واضح رہے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی بی 45 سے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے، جمعیت علماءاسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔