علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2گھنٹے طویل ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہو گئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات دو گھنٹے تک رہی ،ملاقات میں 24نومبر کے احتجاج اور سیاسی و پارٹی امور پر گفتگو ہوئی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی ۔