وزیر تعلیم کا ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان 

وزیر تعلیم کا ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان 
وزیر تعلیم کا ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بچوں کا عالمی دن منفرد انداز میں منایا۔ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ وزیر تعلیم نے بچوں سے ان کی خواہشات کے بارے میں جانا اور انہیں دل لگا کر پڑھنے کی نصیحت کرتے ہوئے فیس کے معاملات میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے سندس فاؤنڈیشن کیلئے ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا اور ان بلڈ کیمپس کی خود مانیٹرنگ کا عندیہ دیا۔

 وزیر تعلیم نے خود بھی سندس فاؤنڈیشن کو عطیہ دیا اور کہا کہ یہ عطیہ ان پر قرض تھا، جو آج چکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو محبت اور توجہ کی ضرورت ہے۔ یہاں آ کر جو دلی اطمینان ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بچوں کا عالمی دن اس سے بہتر طریقے سے نہیں منایا جا سکتا تھا۔