پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے

پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50ہزار روپے ماہانہ دیئے ...
پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرزکی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائرایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری کالجز میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنزکی بھرتی مکمل کر لی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹرفرخ نوید نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ کالج ٹیچر انٹرنز کو8 ماہ کے لئے 50ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کالج ٹیچر انٹرنز 31مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں گے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شفافیت کے ساتھ میرٹ پر انٹرنز بھرتی کرنے پرہائرایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے962 اساتذہ کی ٹرانسفرپوسٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔کالج کے ٹیچرزکو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے۔ سرکاری کالجز کے پرنسپل اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی شفافیت کے معیار پر کی جائے گی۔