امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (اے پی پی) امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینیٹ یلن کی جانب سے مالیاتی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1281.50 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 3.20 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1283 ڈالر فی اونس پر طے پائے۔جمعرات کو لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1280.86 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ1282.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1283.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے بھی0.1 فیصد کمی کے بعد 1285 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -