شرارتی لوگوں کی کہانی سٹیج ڈرامہ ’’ڈسکو بکرے‘‘

شرارتی لوگوں کی کہانی سٹیج ڈرامہ ’’ڈسکو بکرے‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رپورٹ و تصاویر:حسن عباس زیدی
تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’ڈسکو بکرے‘‘ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔یہ ڈرامہ ایسے لوگوں کی کی کہانی ہے جن کی شرارتوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ لیکن آخر میں وہ شرارتوں کو خیرباد کہہ کر اچھائی کی جانب مائل ہو جاتے ہیں۔اس ڈرامہ کی کامیابی بہترین کامیڈی اور ڈانس پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی بہترین پرفارمر ماہ نور نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔’’ڈسکو بکرے‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں امان اللہ ،قیصر پیاء ،سخاوت ناز،طاہر انجم ،مہک نور،سائرہ خان،قسمت بیگ،صوبیہ خان ،رضی خان ،عابد شاہ،بینا سحر اور گلفام شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے پروڈیوسر علی رضانے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کروں ۔میرے ڈراموں کو فیملیز کی بہت بڑی تعداد دیکھتی ہے اس کی وجہ یہ کہ میرے کسی ڈرامے میں فحاشی نہیں ہوتی ۔میرے ڈرامہ کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین رکھا ہے۔میری ٹیم کا ہر ممبر اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتا ہے ۔پروڈیوسرعلی رضا نے بتایا کہ میں مستقبل میں بھی اعلیٰ اور معیاری کام جاری رکھوں گی۔میرے ڈرامے میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں ۔اس ڈرامے میں مزاح ہی مزاح میں ایک اہم پیغام دیا گیا ہے لاہور میں سٹیج ڈراموں کو بہتر بنانے میں اپنے کردار پر فخر ہے اس وقت تھیٹر انڈسٹری پورے عروج پر ہے۔ ’’ڈسکو بکرے‘میں ماہ نو ر کے آئٹم سانگز نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔ماہ نور نے بتایا ہے کہ ’’ڈسکو بکرے ‘‘میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے ہیں ۔ میں نے اس ڈرامے کے لئے ایک نیا آئٹم تیار کیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مجھے شائقین کی طرف سے زبردست رسپانس مل رہا ہے جس پر میں تمام لوگوں کی بے حد مشکور ہوں۔ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’ڈسکو بکرے ‘‘میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔قسمت بیگ نے کہا کہ تھیٹر کی طرح فلم انڈسٹری کی ترقی بھی میرا خواب ہے میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -