اراضی سکینڈل ڈائریکٹر اینٹی کرپش نے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے دی

اراضی سکینڈل ڈائریکٹر اینٹی کرپش نے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ارشد محمود گھمن// سپیشل رپورٹر) میگا کرپشن ،کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی 381کینال کا جعلی انتقال کرنے کے خلاف 1تحصیلدار، 3نائب تحصیلدار، 4گرداور، 3پٹواری سمیت15افراد کے خلاف ڈائریکٹر عدنان ارشد اولکھ اینٹی کرپشن ریجن لاہور نے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے کر سرکل آفیسر زبیر اخلاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر مقبول کو انکوائری افیسر مقرر کر دیا، وفاقی حکومت کی موضع چرڑ تحصیل کینٹ لاہورمیں381کینال کا1976میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے انور خان نائب تحصیلدار اور پٹواری نزیراحمدنے حمیدہ بیگم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے مذکورہ اراضی کاپچھلی تاریخوں میں جعلی انتقال نمبران 1036,1041,1042,1043,1044,1045,کروا کر مختلف لوگوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے تفصیلات کے ڈائریکٹر عدنان ارشد اولکھ کے مطابق اینٹی کرپشن ریجن لاہور نے موضع چرڑ تحصیل کینٹ لاہور میں کروڑوں روپے کی قیمتی زمین 381کینال وفاقی حکومت کی ملکیتی نائب تحصیلدار انور خان اور پٹواری نزیر احمد نے حمیدہ بیگم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے 25/09/1976 انتقال کر دئیے