عدلیہ کی مالی اور انتظامی خود مختاری، دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

عدلیہ کی مالی اور انتظامی خود مختاری، دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدلیہ کی مالی اور مکمل انتظامی خود مختاری کے لئے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا ہے ۔فاضل جج نے سابق سیشن جج جاوید رشید محبوبی کی طرف سے دائر اس درخواست کی مزید سماعت 5اکتوبر پر ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومت سے اس معاملہ پر ہدایات لے کر آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں ۔جاوید رشید محبوبی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 1987 ء کے سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات کے مطابق عدلیہ کو تمام معاملات میں خود مختاری اور انتظامیہ سے علیحدہ رکھناضروری ہے لیکن سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات پر مکمل عملدر آمد کی بجائے 1994 ء میں محض جوڈیشل سروسز رولز بنا دیئے گئے اور انہیں سول سرونٹ ایکٹ کے تحت گورنرکے ماتحت کر دیا گیا۔
عدلیہ خودمختاری

مزید :

صفحہ آخر -