بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس جاپا نی معیارِ تعمیرات کے عین مطابق ہیں ، جا پانی قونصل جنرل
کراچی (پ ر)کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل نے سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن اور کلفٹن میں بحریہ ٹاؤن آئیکون کا دورہ کیا اور ادارے کی بین الا قوامی معیا ر کی تعمیرات اور ان کے معیار کو پسند کیا ۔جاپانی قونصل جنرل توشی کازوای سومورا نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں زیرِ تعمیر پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ ٹاؤن آئیکون کابھی دورہ کیا۔انہیں بحریہ ٹاؤن آئیکون کے تعمیراتی کا م کے معا ئنہ کے بعد بریفنگ بھی دی گئی ۔یہ 62 منزلہ عمارت تعمیر کے آخری مرحلہ میں ہے۔جاپانی قونصل جنرل توشی کازوای سومورانے بحریہ ٹاؤن میں کام کی تیزرفتار ی کی تعریف کی اور اسے عین عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ۔جاپانی قونصل جنرل توشی کا زوآئی سومورا نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر اور بحریہ ٹاؤن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔کام کا معیا ر دیکھ کر مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں جاپان کے ہی کسی علا قے میں ہوں میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ ایک دوسرا بڑا کراچی بننے جا رہا ہے میں سمجھتا ہو کہ پاکستان اب بہت ترقی کر رہا ہے اور جاپانی اداروں کو یہاں انویسٹمنٹ کے لئے آنا چاہیے۔جاپانی قونصل جنرل توشی کا زوای سومور اجب سپر ہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن پہنچے تو انتظامی افسران نے استقبال کیا ۔بحریہ ٹاؤن کے سی او او احمد حیات نے انہیں خوش آمدید کہا اور بحریہ ٹاؤن کراچی کے با رے میں تعارفی بریفنگ دی ۔جاپانی قونصل جنرل کو بحریہ ٹاؤ ن کے فیز ون کا دورہ کرایا گیا جہاں قائد ولاز کے ایک بلاک میں کئی خاندان رہا ئش بھی اختیا ر کر چکے ہیں مسٹر ای سو مورا کو دبئی میں شیخ زید روڈ کی طرز پر تعمیر کئے گئے پاکستا ن کے پہلے چھ رویہ جناح ایونیو پر بھی سفر کرایا گیا ۔جاپانی قونصل جنرل کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی جامع مسجد کی کی تعمیر بھی دکھائی گئی جس میں بیک وقت آٹھ لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہو گی ۔ مسٹر ای سومورا نے بحریہ ٹاؤن میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈکے 50,000 افراد کی گنجائش والے کرکٹ سٹیڈیم کے کام کا بھی جائزہ لیا۔انہیں انٹر نیشنل تھیم پارک اور ڈے اینڈ نائٹ سفاری کا بھی دورہ کرایا گیا ۔بحریہ ٹاؤن کے جی ایم سروسز منصور خان نے جاپا نی قونصل جنرل کو ادارے کے مختلف امور پر بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوا بات دئیے۔ انہیں بتایا گیا کہ بحریہ ٹاؤن میں اب تک مجموعی طور پر490 کلومیٹر فاصلے کی شاہراہیں ،سڑکیں اور سروس روڈ تعمیر ہوچکی ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔