ماہرین نے مچھلیاں پکڑنے والے قدیم ترین کانٹے دریافت کر لئے

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر آثار قدیمہ نے جاپانی جزیرے اوکناوا کی ایک غار سے دنیا کے قدیم ترین مچھلیاں پکڑنے والے کانٹے دریافت کیے ہیں۔یہ کانٹے تقریباً 23000 سال پرانا ہے۔ پی این اے ایس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کانٹوں کی یہ جوڑی سمندری سیپی کو تراش کر بنائے گئے تھے اور اس کے ساتھ دیگر قدیم باقیات بھی ملی ہیں۔یہ خیال کیا جارہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اس جزیرے پر انسانی آبادی کم از کم 30 ہزار سال سے یہاں مقیم رہی ہے۔حالیہ دریافت سے یہ امر بھی سامنے آتا ہے کہ اس قدیم دور میں سمندری ٹیکنالوجی کا استعمال کہیں بہتر تھا۔جدید انسان پہلی بار ان جزائر پر 50 ہزار سال قبل آباد ہوئے تھے۔ماہی گیری دنیا بھر میں ابتدائی دور کے انسانوں کے لیے اہم رہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس سے منسلک ٹیکنالوجی کیسے پروان چڑھی، اس حوالے سے انڈونیشیا اور پاپوا نیوگینی میں محدود شواہد ملتے ہیں۔
قدیم ترین کانٹے