تحریک انصاف نے عوام کو اعتماد اور اپنا حق حاصل کر نے کی ہمت دی، میاں جمشید الدین

تحریک انصاف نے عوام کو اعتماد اور اپنا حق حاصل کر نے کی ہمت دی، میاں جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹیکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اپنے مفادات پر مشتمل پالیسیاں بنا کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا اور ان کے حقوق سلب کئے جبکہ عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کر کے ان کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنی عوام دوست پالیسیوں اور بلا امتیاز خدمت کی بدولت حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے اور انہیں اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہمت دلانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جلسہ سے ثابت ہو جائے گا کہ عوام کس قدر تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ جلسے کے اعلان نے ابھی سے حکمرانوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔