کراچی میں پھر ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار نشانہ بن گیا

کراچی میں پھر ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار نشانہ بن گیا
کراچی میں پھر ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار نشانہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا، جمشید روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، نامعلوم افراد نے جمشید روڈ پر بلوچ پاڑہ کے قریب گولیاں مار کر سی ڈی ٹی اہلکار شہاب کو زخمی کردیا، زخمی اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والا اہلکار سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات تھا۔

مزید :

قومی -