شمالی کوریا کی ایک اور ”بغاوت“انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

شمالی کوریا کی ایک اور ”بغاوت“انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ ...
شمالی کوریا کی ایک اور ”بغاوت“انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤمسترد کرتے ہوئے مصنوعی سیارے کولانچ کرنے والے ایک نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے، وال سٹریٹ جرنل نے شمالی کوریا کے میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جانگ نے ملک کے شمال میں قائم ریسرچ سنٹر میں خود اس تجربے کی نگرانی کی۔سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملککی مختلف قسم کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس انجن کو لانگ رینج میزائلوں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔پیانگ یانگ کی جانب سےآ نے والے دنوں میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ بھی متوقع ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔