جیلوں میں جدید آلات کی ضرورت

  جیلوں میں جدید آلات کی ضرورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے کی دیگر جیلوں میں سکینر، ڈیٹیکٹر اور دیگر جدید آلات نہ ہونے کے باعث اِن جیلوں کی انتظامیہ کے لیے موبائل فون کے استعمال سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنا چیلنج بن گیا ہے، اِن آلات کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں تاہم معاشی بدحالی راہ میں رکاوٹ  بن رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے اکثر موبائل فون اور منشیات کے استعمال سے متعلق شکایات سامنے آتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر سنٹرل جیل پشاور سے منسوب اِن چیزوں کے استعمال کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔پشاور جیل میں کم و بیش 4000 قیدی ہیں اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں کو عدالتوں میں لایا اور لے جایاجاتا ہے جبکہ اِن سے ملاقات کے لیے عزیز و اقارب بھی آتے ہیں،ایسے میں اُن پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدیدآلات کی اشد ضرورت ہے۔ نگران صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ اِن کی خریداری کا بندوبست کرے۔

مزید :

رائے -اداریہ -