جاتی امراءقوم کے پیسے سے چلتا ہے ،ن لیگ کی بدمعاشی کی پالیسی برداشت نہیں کی جائیگی : پی ٹی آئی رہنما شبیر سیال

جاتی امراءقوم کے پیسے سے چلتا ہے ،ن لیگ کی بدمعاشی کی پالیسی برداشت نہیں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی رہنما شبیر سیال نے کہا ہے کہ(ن) لےگ اقتدار مےں ملکی ترقی اور خوشحالی کےلئے نہےں بلکہ اپنی لوٹ مارکر نے کےلئے آتی ہے۔ن لیگ کی بد معا شی کی پالیسی اب کسی صور ت بر دا شت نہیں کی جائے گی۔

اپنے بیان میں شبیر سیال کا کہنا تھاکہ جاتی امراءکو وزیراعظم ہاﺅس کا درجہ حاصل ہے جس پرقوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، احتجاج کوئی غیر آئینی اقدام نہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو اپنی لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جسکے خلاف عمران خان سڑکوں پر آکر جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ، ’’گلو بٹ‘‘ کا بھائی بھی پکڑا گیا 

انہوں نے کہا کہ زعیم قادری، طلال چودھری اور دانیال نوکری بچا رہے ہیں ملک پر حرف آئے تو انکی زبانیں بند ہو جاتی ہیں، عمران بولے تو جواب دینا اپنے پر واجب سمجھتے ہیں۔ عمران خان اقتدار میں آئےگا تو ملک ترقی کر ےگا اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی ۔ رائے و نڈ احتجاج پر اعتراض کرنے والے لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے وقت کیوں نہ شرمائے؟

مزید :

لاہور -