سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ اور انٹیل 4K موویز PC تک لا رہے ہیں

سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ اور انٹیل 4K موویز PC تک لا رہے ہیں
سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ اور انٹیل 4K موویز PC تک لا رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ (SPHE) اور انٹیل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ SPHE کی 4kمووی اسٹریمنگ سروس ULTRA انٹیل کے7th Gen Intel174 Core153 پراسیسر سے چلنے والے کمپیوٹروں پر 2017 سے اپنی سروسز کا آغاز کرے گی۔وسیع تر دستیاب سروسز فراہم کرتے ہوئے ULTRA اڑتالیس گھنٹے کا کرایہ اور دس منٹ کا مفت جائزہ لینے جیسی خصوصیات بھی فراہم کرے گا جس کی بدولت صارفین کوئی بھی فلم خریدنے سے پہلے اس سروس پر 4k resolution میں فلم کا نمونہ دیکھنے کا تجربہ کر سکیں گے۔اپنے 7th Gen Intel Core پراسیسر کے ذریعے انٹیل مرکزی کمپیوٹرز پر 4k موادکی شروعات کر رہا ہے۔ یہ جدید پراسیسر اصل 4k انٹرٹینمنٹ اور زیادہ چلنے والی بیٹری کے ساتھ اعلیٰ تجربے، ناقابلِ یقین کارکردگی اور بہترین ردعمل کے لیے ایک معیار قائم کرتا ہے۔ سو سے زائد 7th Gen Intel Core سے چلنے والی شاندار نئی ڈیوائسز ان چھٹیوں میں دستیاب ہوں گی اور کچھ ستمبر کے آغاز میں دستیاب ہوں گی۔پراسیسر میں نئی ہارڈویئر سیکیورٹی ٹیکنالوجی لگانے سے 7th Gen Intel Core سے چلنے والے کمپیوٹر وہ پہلے کمپیوٹر ہوں گے جو سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ کی ULTRA 4k سروس کے ذریعے اعلیٰ معیاری 4k موویز اور ٹیلی ویژن مواد تک محفوظ رسائی فراہم کر سکیں گے۔

انٹیل کے کلائنٹ کمپیوٹنگ گروپ کی جنرل مینجر نوین شنائے نے کہا کہ" زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے کمپیوٹر کو مووی دیکھنے والی ڈیوائس کے طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ جیسے اسٹوڈیوز خوبصورت 4k content بنانے کی قیادت کر رہے ہیں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ" ہمارے 7th Gen Intel Core processors میں حیران کن ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ ساتھ ULTRA پر بہترین 4K ٹائٹلز کا مطلب یہ ہے کہ جس کسی کے پاس بھی یہ نئے کمپیوٹرز ہوں گے وہ 4K ویڈیو کی دنیا میں غرق ہو جائے گا۔"SPHE کی ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے سینئر نائب صدر پیٹ وُڈ نے کہا کہ "صارفین نے 4K مواد دیکھنے کی شدید خواہش ظاہر کی ہے اور ULTRA انڈسٹری کی جدتوں جیسے اعلیٰ ڈائنامک رینج، ڈیجیٹل مووی ایکسٹراز اور اب انٹیل ہارڈ ویئر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز کے حامل 7th Gen Intel Core کا فائدہ اٹھا رہا ہے لہٰذا ناظرین کو اپنی پسندیدہ مووی کے مجموعے کو بہترین انداز میں دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔"

مزید :

کامرس -