گاڑیوں کے اکاؤنٹ10 فیصد سالانہ ا ضافے کی شرح سے ترمیم شدہ فیس جاری

گاڑیوں کے اکاؤنٹ10 فیصد سالانہ ا ضافے کی شرح سے ترمیم شدہ فیس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)7جون2017کو کئے جانے والے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے سٹیج کیریجز،کنٹریکٹ کیریجز اور سامان بردار(Goods) وغیرہ گاڑیوں کیلئے اکاؤنٹ B-02812 کی مد کے تحت مالی سال 2017-18 کیلئے دس فیصد سالانہ ا ضافے کی شرح سے ترمیم شدہ فیس (روٹ پرمٹ فیس) یکم جولائی 2017سے جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روٹ پرمٹ کی تبدیلی کی منظور کردہ فیس3410روپے جبکہ بین الصوبائی روٹ(پرمٹ کے خاتمے کی تاریخ تک) پر سٹیج کیرج کی تصدیقی کی فیس بھی3410روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح بین الصوبائی روٹ پر سٹیج کیرج کی (لیٹ ماہانہ) تصدیقی فیس200روپے ،سٹیج کیرج کیلئے ایڈیشنل روٹس پرمٹ(سالانہ) مکمل فیس3410روپے(نصف فیس1705روپے۔آدھی فیس1705روپے منظور کی گئی ہے۔ مزید برآں گڈز کیرنگ گاڑیوں کیلئے آرٹی ایز کی جانب سے گرانٹ؍فریش پرمٹ؍تجدید فیس کی منظور کردہ شرحوں کے مطابق کاؤنٹر سگنیچر؍ریجنز12000کلوگرام لادے گئے وزن کے لئے درخواست فیس6736روپے،12000کلو گرام لادے گئے وزن کے کاؤنٹر سگنیچر؍ریجنز کے لئے11207روپے فیس منظور کی گئی ہے جبکہ باڈی بلڈنگ لائسنسزکے سلسلے میں تمام گاڑیوں کیلئے باڈی بلڈنگ ورکشاپ لائسنسز سالانہ فیس 7060روپے اور لائسنس نہ رکھنے والی گاڑیوں کے لئے ہر خلاف ورزی پر باڈی بلڈنگ ورکشاپ کے لئے جرمانہ 5000روپے ،گڈز اینڈفارورڈنگ ایجنسی کیلئے جی ایف اے فریش ؍گرانٹ سالانہ فیس 20000 روپے،جی ایف اے تجدیدی فیس سالانہ20000اور غیر قانونی ٹرک سٹینڈکیلئے ہر خلاف ورزی پر جی ایف اے جرمانہ10000روپے اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفیکیٹ فیس کے ضمن میں فٹنس سرٹیفیکیٹ لیٹ فیس (LTV) (ماہانہ جرمانہ)50روپے، فٹنس سرٹیفیکیٹ لیٹ فیس(اTV) ماہانہ جرمانہ 100روپے/ MVEکی جانب سے نئی موٹر وہیکل(LTV) کی تصدیقی فیس 5000روپے اور MVEکی جانب سے نئی موٹر وہیکل (HTV)کی تصدیقی فیس 10000روپے مقرر کی گئی ہے۔ مستند ٹیسٹنگ سٹیشن سے (تین سال بعد) کمرشل گاڑیوں کیلئے NG کٹجنرل انسپکشن 1000روپے جبکہ ٹرک ویٹ سٹیشن کے لئے ٹرک ویٹ سٹیشن رجسٹریشن فیس برائے پرائیویٹ ویٹنگ سٹیشنز(سالانہ) 10000روپے ، ٹرک ویٹ سٹیشن رجسٹریشن فیس برائے پبلک ویٹنگ سٹیشن(سالانہ)5000روپے،غیر قانونی ٹرک ویٹ سٹیشن کے ماہانہ جرمانے پانچ ہزار روپے ،ٹرک ویٹ سٹیشن فیس فی گاڑی فی معائنہ 100روپے،روٹ پرمٹ اینڈ فٹنس یو ایچ ایف سٹیکر فیس تجدید کے وقت 150روپے او ر ڈرائیونگ لائسنس میڈیکل فیس تجدید کے وقت100روپے مقرر کی گئی ہے ۔اس امر کا ا علان ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔