"یاد ماضی عذاب ہے یا رب" کامران خان نے ن لیگی قائدین کی پرانی  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نواز شریف کی تقریر کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دے دیا 

"یاد ماضی عذاب ہے یا رب" کامران خان نے ن لیگی قائدین کی پرانی  ویڈیو شیئر کرتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی اسلام آباد میں منعقدہ اے پی سی نے ملکی سیاست میں تہلکہ برپا کیا ہوا ہے ،میاں نواز شریف ، آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی اےپی سی میں کی جانےوالی تقاریر پر حکومتی وزرا اور ترجمانوں سمیت ٹی وی تجزیہ کار بھی اپنے اپنے انداز میں تبصرے کرنے میں مصروف ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر کامران خان ایک بار پھر میدان میں آئے ہیں اور آل پارٹیز  کانفرنس میں ہونے والی تقاریر پر ایسا تبصرہ کیا ہے کہ حکومت مخالف رہنما بھی دنگ رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ " زندگی بھر کا صحافتی تجربہ کہتا ہے اے پی سی میں کی جانے والی تقاریر بشمول نواز شریف کی تقریر کی ویلیو  کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں جن پروہ لکھی گئی، کاش آج وہ شہباز شریف ان تقاریر پر عوام سے معافی مانگتے، جہاں اُنہوں نے عوام کو ورغلایا، کھلا جھوٹ بولا یا اپنے نظریات بیچ ڈالے، یہ وڈیو دیکھیں!۔

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سلیم صافی جہان دیدہ صحافی ہیں یہاں وہ APC جذباتی تقاریر میں حقیقت ڈرامہ بازی جانچنے کا پیمانہ تجویز کررہے ہیں، دودھ کا دودھ پانی کاُپانی ہوجائے، نواز لیگ ، پی پی پی پنجاب ،سندھ اسمبلی ، قومی اسمبلی سے استعفے دیں، نواز شریف پہلی فلائٹ سے اسلام آبادآ  کر  حکومت کو گرا سکتے ہیں تو گرادیں۔