کس کس شہر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کس کس شہر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کس کس شہر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، جہلم، نارووال، بہاولنگر، بہاولپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔