خیبر پختونخوا :18ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

خیبر پختونخوا :18ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے ...
خیبر پختونخوا :18ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکے 18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکردیا۔

خیبر پختو نخوا کے 27 اضلاع میں 9 انسداد پولیو مہم سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔دستاویز  کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔18ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکارکیا۔

دستاویز کے مطابق پشاور میں سب سےزیادہ 8 ہزار672 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔