یورپی یونین کوکرونا کیخلاف 1.5 ٹریلین یورو امداد کی ضرورت ہوگی

  یورپی یونین کوکرونا کیخلاف 1.5 ٹریلین یورو امداد کی ضرورت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن۔ 20 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کے معاشیات کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 1.5 ٹریلین یورو امداد کی ضرورت ہوگی۔ یورپی یونین کے اکنامکس کمشنر پاولو جینٹیلونی نے جرمن میگزین ڈیر اسپیگل کو بتایا کہ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے تقریبا 1.5 ٹریلین یورو (1.63 ٹریلین ڈالر) کی امداد کی ضرورت ہو گی۔ برطانوی ذارئع ابلاغ کے مطابق اکنامکس کمشنر پاولو جینٹیلونی نے کہا ہے کہ یہ مطلوبہ فنڈز یوروپی یونین کے اگلے سالانہ بجٹ کے ذریعے اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یور پی گروپ نے صحت کی دیکھ بھال اور قلیل وقتی کاموں کے لئے اور چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی مدد کے لئے 500 بلین یورو سے زیادہ کی امداد کی تجاویز پیش کی ہیں جو ایک ٹریلین یورو بنتی ہے۔

مزید :

علاقائی -