تھرپارکر؛ ٹرک الٹنے سے 2رینجرز اہلکار جاں بحق، 18زخمی 

تھرپارکر؛ ٹرک الٹنے سے 2رینجرز اہلکار جاں بحق، 18زخمی 
تھرپارکر؛ ٹرک الٹنے سے 2رینجرز اہلکار جاں بحق، 18زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکر میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹنے سے 2اہلکار جاں بحق جبکہ 18زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے قریب رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر عبدالستار کا کہنا ہے کہ حادثے میں رینجرز کے 2اہلکار جاں بحق اور 18زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسلام کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔