گولڑہ سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح، ہر اتوار کو راولپنڈی سے اٹک خورد کیلئے روانہ ہوگی

گولڑہ سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح، ہر اتوار کو راولپنڈی سے اٹک خورد کیلئے ...
گولڑہ سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح، ہر اتوار کو راولپنڈی سے اٹک خورد کیلئے روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریلوے نے گولڑہ سٹیشن اسلام آباد پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا۔
سیکرٹری ریلوے عبدالمالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ریلوے ڈی ایس اور افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری ریلوے نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفاری ٹرین اٹک خورد کی جانب رواں دواں ہے ، سفاری ٹرین ہر اتوار صبح 8:30 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک خورد کے لئے روانہ ہوگی۔