وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی ملاقات،سیاسی امور پر بات چیت
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپربات چیت ہو ئی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ کوئٹہ شہرصحت وصفائی سمیت مختلف مسائل کا شکار ہے،کوئٹہ کی ترقی اور شہری مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،مختلف ادوار میں کوئٹہ کی ترقی کیلئے پیکجز کے اعلان ہوئے ہیں،فنڈز کے اجراءکے باوجود شہرکی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی،فنڈز کے اجراءکے باوجود شہرکی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی،جب بھی کوئی حکومت آئی انہوں نے بلوچستان کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے لیکن اسے وفا کوئی نہ کر سکا ۔