منی لانڈرنگ ریفرنس ،عدالت نے شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا 

منی لانڈرنگ ریفرنس ،عدالت نے شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا 
منی لانڈرنگ ریفرنس ،عدالت نے شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 27 اگست کو طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہبازشریف کو 27 اگست کو طلب کر لیاہے جبکہ حمزہ شہباز اور دیگرملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ 
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان گرفتار نہیں ان پر الزامات کی نوعیت کیا ہے ؟ تفتیشی افسر بتائیں یہ ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہوئے ۔ عدالت میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف عبوری ضمانت پر ہیں۔

مزید :

قومی -