تھر کی بجلی سندھ میں استعمال نہیں ہوتی، فیصل آباد جاتی ہے: مراد علی شاہ
لاہور(ڈیلی پاکستان ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر سے پیدا ہونے والی بجلی سیدھی نیشنل گرڈ سے فیصل آباد جاتی ہے۔
کراچی میں لاہور کے صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں سندھ حکومت کی 2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کا فائدہ پورے ملک کو ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے اور سیدھی نیشنل گرڈ سے فیصل آباد جاتی ہے، تھر کی بجلی سندھ میں استعمال نہیں ہوتی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں موجود کوئلے سے پورے ملک کی بجلی پیدا کرسکتے ہیں، 10 سال پہلے کہا تھا رینیو ایبل انرجی میں سرمایہ کاری کریں ، آج ہماری بات صحیح ثابت ہو رہی ہے۔