کرسمس پر گرجا گھروں کو خوبصورت بنایا جائے ، بلدیاتی اداروں کو نیا حکم

کرسمس پر گرجا گھروں کو خوبصورت بنایا جائے ، بلدیاتی اداروں کو نیا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اادارے کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں اور اس کے گرد و اطراف کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور صفائی کو ہر صورت فو قیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب نے صوبہ بھر کی اقلیتوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہوا ہے ۔انہوں نے ا قلیتوں کو ہر سطح پر ملک کی تعمیر و ترقی میں ساتھ لے کر چلنے کا مصمم عہد کیا ہوا ہے۔اقلیتیں ہمارے ملک کے سفیر ہیں اور وطن کی تعمیر ترقی میں ان کے حصہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے صوبہ بھر میں 22دسمبر سے ضلعی سطح پر کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جہاں ایک چھت تلے کھانے ،پینے اور استعمال کی اشیاء ارزاں قیمتوں پر دستیاب ہو نگی۔ اس سلسلے میں بڑی بڑی کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی۔ ہر کرسمس بازار میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کرسمس کی رنگا رنگ تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے اور مسیحی برادری کی جانب سے تقریبات کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ہر سال کی طرح مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب 21دسمبر کو منعقد ہو گی ۔ حکومت نے کرسمس کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں
کرسمس،گرجا گھر